Sports

ہیزل ووڈ فٹ ، گابا ٹیسٹ میں کھیلیں گے: کمنز

31views

برسبین، 13 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ فٹ ہیں اور گابا میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلیں گے۔ وہ بولینڈ کی جگہ لیں گے۔کمنز نے کہا، “ہیزل ووڈ کو اب کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہوں نے کل شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے دو روز قبل ایڈیلیڈ میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔ ہماری میڈیکل ٹیم سے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولینڈ کو باہر کرنا مشکل تھا، وہ ایڈیلیڈ میں بہترین تھے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں پچھلے 18 مہینوں میں بنچ پر اتنا وقت گزارنا پڑا۔ تاہم، جب بھی وہ کھیلے ہیں، وہ بہترین رہے ہیں۔ مجھے اب بھی لگتا ہے کہ سیریز کے دوران انہیں مزید مواقع ملیں گے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ میلبورن کی تیاری کریں کیونکہ ان کے پاس وہاں کھیلنے کا اچھا موقع ہے۔کمنز نے کہا کہ گابا ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں ایک تبدیلی کے ساتھ گیارہ درج ذیل ہے:- پیٹ کمنز (کپتان)، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش ، نیتھن میک سوینی، اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک۔قابل ذکر ہے کہ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ میں دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ اس میچ میں ان کی جگہ کھیلنے والے بولینڈ نے اہم پانچ وکٹیں لی تھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.