رامگڑھ12 دسمبر (راست)انجمن فروغ اردو، رامگڑھ ضلع یونٹ کی جانب سے ضلعے کے تمام بلاک میں اردو مقابلہ کروایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج اپگریڈ اردو مڈل اسکول، جںریو میں دلمی بلاک سطح کا اردو معلومات و خوشخطی مقابلہ کروانے کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کی صدارت انجمن فروغ اردو کے دلمی بلاک کے سرپرست و مکھیا ڈیلیگیٹ جناب توفیق عالم نے کی اور نظامت کا فریضہ انجمن فروغ اردو رامگڑھ ضلع کمیٹی رکن ماسٹر دلدار انصاری نے بحسن خوبی ادا کیا۔ اس موقع پر انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ کے شمالی چھوٹا ناگپور انچارج ڈاکٹر شاہنواز خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ڈاکٹر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت ہے- فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری قائم کرنے میں اس زبان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اردو زبان کی پیدائش مختلف قوموں کی میل سے ہوئی ہے۔ وطن دوستی اور انسان دوستی کو بڑھاوا دینے والی بے شمار تخلیقات اردو میں ہیں۔ صدارت کرتے ہوئے مکھیا ڈیلیگیٹ توفیق عالم نے کہا کہ اردو ہماری تہذیبی ورثہ ہے۔ اردو سے دور ہونے کی وجہ سے ہم اپنے تہذیبی اور ثقافتی قدروں سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہماری مشترکہ تہذیب کی بقا کے لیے اردو کی بقا لازمی ہے۔ لہذا اردو کی بقا اور ترقی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ اردو معلومات مقابلہ سینئرگروپ میں اول رونق جہاں، دوم شہزادی پروین و سوم ناشرین پروین اور جونیئر گروپ میں اول گلشن پروین، دوم کوثر خانم و نیلوفر آفرین نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح اردو خوشخطی مقابلہ سینئر گروپ میں اول علقمہ پروین، دوم شہزادی پروین و سوم محمد ارمان انصاری اور جونیئر گروپ میں اول منتشا پروین، دوم روشن آرا اور سمیہ خانم سوم مقام پر رہیں۔
17
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ میں اساتذہ کے تبادلے کے قوانین میں پھر تبدیلی
لاعلاج مرض میں مبتلا ٹیچروں کا بھی انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر ممکن ہوگا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 دسمبر:۔ جھارکھنڈ میں...
انڈر 19 تائیکوانڈو میں جھارکھنڈ کی سنجنا کماری نے طلائی تمغہ جیتا اور امن منڈا نے چاندی کا تمغہ جیتا؛وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم نے مبارکباد دی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 دسمبر:۔ جھارکھنڈ کے کھلاڑیوں نے مدھیہ پردیش کے دیواس میں منعقدہ 68 ویں نیشنل اسکول...
رسالدار بابا ہاسٹل کی تزئین و آرائش کی جائے گی: وزیر حفیظ الحسن
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 22دسمبر: اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن درگاہ کمیٹی ڈورنڈا کے زیر انتظام رسالدار بابا...
پیراماؤنٹ پبلک ہائی سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب
بہتر مستقبل کے لئے پڑھنا ضروری ہے:سلما انصار اللہ بڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے: شگفتہ یاسمین...