واشنگٹن، 12 دسمبر ( یو این آئی ) ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی) کرسٹوفر رے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرسٹوفر رے نے آج ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا استعفی امریکیوں کے لیے بڑا دن ہے، یار رہے کہ ٹرمپ نے کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر نامزد کر رکھا ہے۔ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیپ پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا۔رپورٹ کے مطابق کشیپ پٹیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ایک ہیں، ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کشیپ پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ کرسٹوفر رے کو 2017 میں ٹرمپ نے 10 سال کے لیے ڈائریکٹر مقرر کیا تھا لیکن 2022 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، اس کے بعد سے ٹرمپ اور کرسٹوفر کے تعلقات خراب ہیں۔
21
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
شام میں دہشت گرد تنظیم سے متعلق ترکیہ کے تحفظات جائز ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں واشنگٹن، 17...
سعودیہ، ترکیہ اور جرمنی سمیت دیگر کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت
ریاض، 17 دسمبر (یو این آئی) سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور جرمنی نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں...
شام کے راستے ہتھیاروں کی فراہمی رک گئی ہے
مزاحمت کے لیے بہت بڑا صدمہ : حزب اللہ کے سر براہ کا اعتراف بیروت 15 دسمبر (ایجنسی) —شام میں...
منتخب صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے’پرسن آف دی ائیر‘ بن گئے
نیو یارک 15 دسمبر (ایجنسی) موقرٹائم میگزین نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ائیر...