پرتھ، 11 دسمبر (یو این آئی) اینابیل سدرلینڈ (110 رن اور ایک وکٹ) اور ایشلے گارڈنر (50 رن اور پانچ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور کپتان ٹالیا میک گرا (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری اننگز کے بعد آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو 83 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔ اینابیل سدرلینڈ کو ان کی بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ ‘ اور ‘پلیئر آف دی سیریز ‘ سے نوازا گیا۔آسٹریلیا کے 299 رنز کے جواب میں بلے بازی کے لیے آنے والے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ 16 رنز کے اسکور پر رچا گھوش (دو) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ تاہم اس کے بعد اسمرتی مندھانا اور ہرلین دیول کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے 118 رنز کی شراکت ہوئی۔ 28ویں اوور میں الانا کنگ نے ہرلین دیول (39) کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور (12)، جمائمہ روڈریگس (16)، منو منی (آٹھ)، اروندھتی ریڈی (پانچ)، تیتاس سدھو (تین) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اسمرتی مندھانا نے ایک سرے پر کھڑے ہو کر (105) رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ مندھانا نے اپنی سنچری اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک 28ویں اوور سے متحرک ہوگیا اور ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔ پوری ہندوستانی ٹیم 45.1 اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سات ہندوستانی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ اور الانا کنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اینابیل سدرلینڈ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے آج ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کیلئے آتے ہوئے فوبی لیچ فیلڈ اور جارجیا وال کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے جارجیا وال (26) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اسی اوور کی چوتھی گیند پر اروندھتی نے فوبی لیچ فیلڈ (25) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد 15ویں اوور میں اروندھتی نے ایلیس پیری (چار) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ بیتھ مونی (10) بھی اروندھتی کا شکار بنیں۔اس کے بعد اینابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ 34ویں اوور میں دیپتی شرما نے ایشلے گارڈنر (50) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ایشلے گارڈنر کے جانے کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والی کپتان تالیا میک گراتھ نے اینابیل سدرلینڈ کا خوب ساتھ دیا۔ آخری اوور میں اینابیل سدر لینڈ 95 گیندوں پر 110 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئیں۔ تالیا میک گرا (56) اور سوفی مولینو (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 298 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ہندوستان کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے 26 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
11
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رن سے شکست دی
ڈربن، 11 دسمبر (یو این آئی) جارج لنڈے (48 رن اور چار وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ڈیوڈ ملر...
جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے قومی سطح پر اپنی پہچان بنائی
02 خواتین کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے جیتے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 9 دسمبر: جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے شاندار کارکردگی...
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رن سے شکست دی
کبیکھا، 9 دسمبر (یو این آئی) کیشو مہاراج کی مدد سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن...
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرایا
باسیٹیرے، (سینٹ کٹس) 9 دسمبر (یو این آئی) شرفن ردرفورڈ (113) کی دھماکہ خیز سنچری اور کپتان شی ہوپ (86)...