International

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

8views

کراچی ، 11 دسمبر (یو این آئی) شہر قائد کے مختلف مقامات میں منگل سے اب تک ٹریفک حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حب ریور روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔جاں بحق افراد کی شناخت شہباز اور قائم کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت انیس سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرے حادثے میں جام صادق پل کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ناظم آباد نمبر دو کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا، متوفی کی شناخت حنین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق متوفی حنین ریس لگا رہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا ،متوفی ہارون آباد کا رہائشی تھا تاہم لاش اسپتال منتقل کر دی گئی.ناگن چورنگی فلائی اوور پر تیز رفتار سوزوکی وین پول میں جاگھسی حادثے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب رکشے سے گر کر 1شخص جاں بحق ہوا۔گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان سے گیا جبکہ صدر لکی اسٹار کے قریب واٹر ٹینک کی زد میں آکر بائیک سوار جاں بحق ہوا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.