نجی نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور ڈائیگنوسٹک مراکز کی نگرانیکیلئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی: وزیر ڈاکٹر عرفان
16
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 دسمبر:۔ ریاست کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور تشخیصی (ڈائیگنوسٹک) مراکز کی من مانی کو روکنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان اداروں کو قابو کرنے کے لیے ریاستی سطح پر ایک ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی۔ اس کا اعلان ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ادارہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور صحت کی خدمات کی نگرانی بھی کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عام لوگوں کے مفادات کے خلاف کسی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اب غریب مریضوں کو علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا نہیں پڑے گا۔