پھلواری شریف ،۱۰؍دسمبر ۲۰۲۴ء (راست) مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانیؒ امیر شریعت سابع بہار اڈیشہ وجھارکھنڈکے کارناموں پر مشتمل عہد جاوداں کا رسم اجرا کرتے ہوئے امیر شریعت حضرت مولاناسید احمد ولی فیصل رحمانی ؒ نے فرمایا کہ امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی نے والد محترم کی ملی خدمات اورامارت شرعیہ کی ترقی واستحکام کے لیے فکر مندیوں کا تذکرہ کرکے ایک بڑا علمی کارنامہ انجام دیا اور اس کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ بزرگوں کی حیات کے سبق آموز واقعات سے رہنمائی لے کر ہم بھی شاہراہ زندگی کے منازل طے کریں ، والد ماجد نے سنت وشریعت پر عمل پیراہوکر نشان منزل مقرر کیا اور وہ حضور اقدس صلی للہ علیہ وسلم کے طریقہ عمل کو اسوہ بناکر فکر امارت کی توسیع کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کرتے رہے ، آپ نےہر قدم پر اسوہ رسول کو ہی مشعل راہ بنایا اور اپنےاعلیٰ اخلاق وکردار سے لوگوں کو متاثر کرتےرہے ، اب ہم سب کو محاسبہ کرناچاہیے کہ کیا ہم سب ان کے اوصاف حمیدہ سے متصف ہیںیا نہیں؟ ، لہٰذا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اختیار کیجئے ، جس پر ہمارے بزرگان چل کر ملت کی اجتماعی شیرازہ بندی کی ، ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ملت کو کلمہ کی بنیاد پرجوڑا تھا ، ہم سب اس فکر کے امین ہیں ، اس کو اپنی زندگی میں جاری ونافذکیجئے ۔ جناب ارشاداللہ صاحب چیئرمین سنی وقف بورڈ پٹنہ نے کہا کہ میں مصنف کتاب کو مبارکباد دیتاہوں کہ انھوں نے ایک اچھی پیش رفت کی ، اس طرح کی کتابیں ہر علمی ادارہ میں پہونچنی چاہیے ، جناب مولانا محمد منہاج الدین مجیبی صاحب خانقاہ مجیبیہ حضرت مولانا ؒ ایک بڑے عالم دین اور ممتاز قائد تھے ، ان کی رہنمائی سے ملت کو روشنی ملتی تھی ، جناب اسلم جاوداں صاحب نے کہا کہ مولانا کی شخصیت ہی کچھ ایسی تھی جس کے باعث مصنف قلم اٹھانے پر مجبور ہوئے ، اب ضرورت ہے کہ مولانا ؒ کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھا یا جائے اس وقت تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جناب مشتاق احمد نوری صاحب نے کہاکہ میری نظر میں کام بہت عمدہ ہواہے ، جناب ڈاکٹر ریحان غنی صاحب نے مصنف کتاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ اکیسویں صدی کے سیاسی شعور رکھنے والے ممتازقائد اورعظیم رہنما تھے ، جنہوں نے ہر طبقہ کو وحدت کی بنیاد پر پر جوڑا ،حتی کہ خود مرتب کے اندر ملی شعورر کو بیدارکیا ، انھوں نے اردو زبان کے تحفظ کے لیے کاروان اردو کی تحریک چلائی اور اس کے لیے اردو دستہ کی تشکیل کاخاکہ بنایا ۔جناب امتیاز احمد کریمی وجناب پروفیسر توقیر عالم نے کہا کہ مولانا نےتعلیمی میدان میں بڑاکارنامہ انجام دیا ، اب جو کام ادھورے ہیں انھیں پایہ ٔ تکمیل تک پہونچانا ہی سب سے بڑی خراج عقیدت ہے ، مولانا مشہود احمد قادری ندوی نے کہا کہ حضرت مولانا ؒ بڑی خوبیوں کے مالک تھے اور بڑے اللہ والے تھے ، اللہ نے انھیں جرأت وہمت کی نعمت عطا کی تھی جس سے انھوں نے بڑے بڑے کام لیے ، مولانا خورشید عالم مدنی نے کہا کہ مصنف کتاب نے حضرت کی زندگی کے جن اہم اورمخفی گوشوں کواجاگر کیا ان شاء اللہ اس سے ملت فیضیاب ہوگی ۔رونمائی کی تقریب کا آغاز مولانا اسعد اللہ قاسمی منیجر نقیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، مولانا قاری مجیب الرحمن صاحب نے بارگاہ رسالت مآب میں خراج عقیدت پیش کیا۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
معاون اردو مترجمین کو جلد ملے گا تقرری کا پروانہ : قاری صہیب
فائنل رزلٹ جاری ہونے کے بعد راجد ایم ایل سی نے بی ایس ایس سی کے چیئرمین سے کی ملاقات...
وزیراعظم مودی ہندوستان کے لیے خواتین کی قیادت میں اقتصادی ترقی کا تصور کرتے ہیں۔سیتا رمن
دربھنگہ۔ 30؍ نومبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو زور دے کر کہا کہ...
پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اتل کمار گوئل جنوبی بہار گرامین بینک، پٹنہ کے ہیڈ آفس پہنچے
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 29 نومبر: پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اتل کمار گوئل جنوبی...
ندا فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد
بہار شریف 29 نومبر(راست) ارض بہار شریف کے محلہ کٹرہ باغ، نئی سرائے میں واقع ندا فائونڈیشن جو کافی طویل...