Jharkhand

چھپرا سے رانچی آرہی بس ہزاری باغ میں حادثہ کا شکار

17views

دلہن سمیت 18 افراد زخمی، ہسپتال میں داخل

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 دسمبر:۔ شادی کی تقریب کے لیے چھپرا سے رانچی آ رہی بس ہزاری باغ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس واقعے میں دلہن سمیت لڑکی والوں کے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ہزاری باغ ضلع کے چرہی تھانہ علاقے کے ہتیارین موڑ کے قریب پیش آیا۔ جہاں منگل کو شدید دھند کے باعث شادی کی باراتیوں کی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 60 میں سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہزاری باغ شیخ بھکھاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے رانچی RIMS ریفر کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔ زخمیوں میں پالک سنگھ، ممتا سنگھ، سونی سنگھ، سوربھی سنگھ، سنجنا دیوی، ریکھا سنگھ، کسبی سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.