ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی
جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور، یکم دسمبر: مہیجام کے رہائشی اور کانگریس کے سرگرم کارکن شری کارو یادو پر گذشتہ رات مہیجام میں کچھ سماج دشمن عناصر نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ حملہ آوروں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جامتاڑا کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی کارو یادو کو ہیلتھ ورلڈ ہسپتال آسنسول میں داخل کرایا اور ان کے مناسب علاج کے مکمل انتظامات کو یقینی بنایا اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر انتظامیہ کو فون کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور علاقے میں امن بحال کرنے کے سخت احکامات دیئے۔ کارو یادو کانگریس کے مضبوط کارکن ہیں، اور ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میہجام میں امن و امان کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔