International

جناح ہاؤس مقدمے میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

11views

اسلام آباد، 30 نومبر (یواین آئی) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں، ان کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں سکتی، پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیو یٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا، پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی، عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،حکم نامہ واضح رہے کہ 27 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانئ کی 8 مقدمات میں ضما نت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ انسدادِ د ہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔بانئ پی ٹی آئی نے عسکر ی ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.