International

سوڈان میں نیم فوجی حملے میں 12 افراد ہلاک

18views

خرطوم، 30 نومبر (یو این آئی) سوڈان کی الجزیرہ ریاست کے گاؤوں پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بات ایک رضاکار گروپ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔ مقامی رضاکار گروپ ندا الوسط پلیٹ فارم نے کہا کہ آر ایس ایف نے جمعرات کو مغربی الجزیرہ کے المہریبہ علاقے میں آٹھ لوگوں کو نشانہ بنایا، شدید گولہ باری کی اور رہائشیوں پر براہ راست حملے کیے۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا، ’’حملوں اور گولہ باری میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔‘‘آر ایس ایف نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔بین الاقوامی تنظیموں کے اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے درمیان تباہ کن تنازعے کی لپیٹ میں ہے، جس کے نتیجے میں 27,120 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد سوڈان کے اندر اور اس کی سرحدوں کے پار بے گھر ہو چکے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.