Jharkhand

منجوناتھ بھجنتری نے رانچی ڈی سی کا چارج سنبھال لیا

54views

جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 29 نومبر:۔ منجوناتھ بھجنتری نے جمعہ کو رانچی ڈی سی کا چارج سنبھال لیا۔ ورون رنجن نے کلکٹریٹ میں واقع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے کمرے میں انہیں چارج سونپا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے بہت کم وقت میں کامیابی کے ساتھ اسمبلی انتخابات کرانے اور دیگر پروگراموں کو مکمل کرنے پر تمام عہدیداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اس دوران ضلعی سطح کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ منجوناتھ بھجنتری 2011 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ چارج سنبھالنے کے بعد، رانچی کے ڈی سی منجوناتھ بھجنتری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ حکومت کی تمام عوامی فلاحی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ستون پنچایت، بلاک زونل آفس اور پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکار وقت پر دفتر پہنچیں اور حساسیت کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ عام لوگوں کو دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہیوں کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ ایکشن پلان کے مطابق کام کرے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.