ہانگچو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں بھارت کے پارا ایتھلیٹس نے سونے کے 29 تمغوں سمیت 111 تمغے جیتے ہیں

225views
ہانگزو میں، ایشیائی پیرا گیمز میں بھارت کے تمغوں کی تعداد میں ریکارڈ شاندار اضافہ ہوا ہے اور تمغوں کی یہ تعداد 111 ہوگئی ہے۔ اس میں سونے کے 29 ، چاندی کے 31 اور کانسے کے 51 تمغے ہیں۔
دلیپ Gavit کے آج حاصل کئے گئے سونے کے تمغے سے بھارت ، تمغوں کی فہرست میں تین عددی زمرے میں آگیا ہے۔ دلیپ نے یہ تمغہ مردوں کے T-47 چار سو میٹر مقابلے میں 49 اعشاریہ چار آٹھ سیکنڈ میں حاصل کیا ہے۔
اس شاندار کامیابی سے بھارت کے سابقہ 72 تمغے جیتنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جو ریکارڈ اس نے انڈونیشیا میں 2018 میں منعقد ایشیائی پیرا کھیلوں میں بنایا تھا۔
آج بھارت نے پیرا ایتھلیٹس میں سونے کے 4، چاندی کے 2 اور کانسے کے 6 تمغے جیت کر کُل 12 تمغوں کا اضافہ کیا۔
