ممبئی ،26،نومبر(یواین آئی)شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے نے آج یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جب کہ حکمراں مہایوتی اتحاد نے اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے بعد اقتدار برقرار رکھاہے شندے نے منگل کی صبح گورنر سی پی رادھا کرشنن سے راج بھون میں ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا س موقع پہ نائب وزیراعلی دیویندر فڈنویس اور اجیت پوار بھی موجود تھے۔ گورنر نے شندے سے کہا کہ وہ نگراں وزیر اعلی کے طور پر کام کریں ،جب تک کہ نئے وزیر اعلی کی حلف برداری نہیں ہو جاتی ہے۔بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس اور شیو سینا کے صدر ایکناتھ شندے مبینہ طور پر مہاراشٹر کے اعلیٰ سیاسی عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے بی جے پی کے دعوے کو اسمبلی انتخابات میں اس کی کارکردگی سے تقویت ملی، کیونکہ وہ 132،نشستیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔اگرچہ شیوسینا نے صرف 57 سیٹیں جیتی ہیں، لیکن وہ بہار میں این ڈی اے کے سیاسی انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلیٰ عہدے کا مطالبہ کر رہی ہے۔اتحاد میں بی جے پی کے ‘بڑے بھائی’ کا درجہ ہونے کے باوجود نتیش کمار ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
28
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...
کیوں کھیلو انڈیا ہر ایتھلیٹ کے سفر کا اب ایک بڑا حصہ ہے؟از: ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سات برس قبل، ہم نے 2018 میں...