National

اب ای وی ایم سے بھی ہونے لگی بے ایمانی، نہیں لڑیں گے ضمنی الیکشن:مایاوتی

19views

لکھنؤ:24نومبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعہ فرضی ووٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مستقبل میں ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی۔مایاوتی نے اتوار کو یہاں کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے ذریعہ فرضی ووٹنگ کی اطلاعات ملتی تھیں جبکہ اب الکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ بھی فرضی ووٹنگ ہونے لگی ہے ۔ اس لئے ان کی پارٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ضمنی الیکشن میں شرکت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا، اسمبلی اور ضمنی الیکشن میں پوری قوت سے عوام کے درمیان اپنی موجودگی درج کرائے گی۔ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری پوری طرح سے حکمراں جماعت کے اثر میں ہوتی ہے جبکہ عام الیکشن میں ایسا نہیں ہے کیونکہ سرکاری مشینری کو لگتا ہے کہ اگر اپوزیشن اقتدار میں آئے گا تو ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اس لئے عام الیکشن میں سرکاری مشینری بے ایمانی کی حمایت میں زیادہ تر کھڑی نہیں ہوتی۔مایاوتی نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ہی اکلوتی ایسی پارٹی ہے جو دلت اور محروم طبقات کی حمایت میں ہمیشہ کھڑی رہتی ہے۔ سال 2007 کے اسمبلی الیکشن میں اترپردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے بعد کانگریس اور بی جےپی جیسی ذات وادی پارٹیوں کو لگا کہ بی ایس پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو مرکز میں بھی اپنی حکومت بنا سکتی ہے۔ اس لئے انہوں نے کئی مفاد پرستی کی سیاست کرنے والی ذات وادی پارٹیوں کو کھڑا کردیا اور اب دلتوں کے رہنما کو ڈھونگ کرنےوالے ان کے لیڈر کئی کئی گاڑیوں کے قافلے میں انتخابی مہم پرجاتے دکھائی دیتے ہیں لیکن سروسماج کو سمجھنا ہوگا کہ بی ایس پی ہی اس کی تنہا فکر مند ہے اس لئے ایسی پارٹیوں کو درکنار کر بی ایس پی کی حمایت میں ہی ووٹنگ کرنا ہوگا تاکہ ذات وادی پارٹیوں کو کرارا جواب مل سکے۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کی نو سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں سات سیٹوں پر بی ایس پی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ ڈیڑھ لاکھ ووٹروں والی مردآباد کی کندرکی سیٹ پر بی ایس پی امیدوار کو صرف 1051 ووٹ ملے۔اترپردیش میں بی ایس پی تقریبا حاشیہ پر پہنچ چکی ہے۔ اسمبلی میں صرف ایک ایم ایل اے بچا ہے۔ لوک سبھا اور ودھان پریشد میں صرف ہے۔ راجیہ سبھا میں صرف ایک سیٹ رہ گئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.