23
سمڈیگا، 23نومبر(جدید بھارت نیوز سروس)سمڈیگا اسمبلی سیٹ کی گنتی سخت مقابلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ بی جے پی پہلے 07 راؤنڈ تک کانگریس سے آگے رہی۔ لیکن پھر آٹھویں راؤنڈ میں کانگریس کے بھوشنباڑا نے 660 ووٹوں کے فرق سے برتری حاصل کی۔ جس میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور 22 راؤنڈ کے بعد کانگریس کے بھوشن باڑا نے بی جے پی کے شردھانند بیسرا کو 9536 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس کے بھوشن باڑا نے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے شردھانند بیسرا سے صرف 285 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد ان کی جیت کا فرق 9536 ووٹوں کا تھا۔ جیت کے بعد بھوشن باڑا نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔