19
نمن وکسل نے کولیبیرا اسمبلی سیٹ سے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی
جدید بھارت نیوز سروس
کولیبیرا ، 23نومبر: کانگریس کے نمن وکسل نے کونگاڑی اسمبلی انتخابات 2024 میں کولیبیرا اسمبلی سیٹ سے 36418 ووٹوں سے بڑی جیت درج کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے سوجان جوجو کو 36418 ووٹوں سے شکست دی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نمن وکسل کونگاڑی کولیبیرا اسمبلی سیٹ سے 2018 کے ضمنی انتخاب میں جیت کر پہلی بار کولیبیرا کے ایم ایل اے بنے۔ اس کے بعد 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدوار سوجان جوجو کو 12338 ووٹوں سے شکست دے کر ایم ایل اے بنے۔ 2024 کے اسمبلی انتخابات میں نمن وکسل کونگاڑی نے ایک بار پھر اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور بی جے پی کے سوجان جوجو کو 36418 ووٹوں سے شکست دے کر لگاتار تیسری بار کولیبیرا اسمبلی جیتی۔جیت کے بعد نمن وکسل کونگاڑی نے عوام سے اظہار تشکر کیا۔