National

روس ۔یوکرین جنگ

70views

تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا

نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ موجودہ جنگ میں پہلی بار آئی سی بی ایم کا استعمال کیا گیا ہے۔ روس نے جمعرات کی صبح پانچ سے سات بجے کے درمیان یوکرین کے شہر دنیپرو پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ روس نے صنعتی اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کی فضائیہ نے روسی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ دنیپرو شہر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ تاریخ کا پہلا شہر بن گیا ہے جس پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے جنگ میں پہلی بار انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل (ICBM) کا استعمال گزشتہ رات یوکرین کے شہر دنیپرو کو نشانہ بنا کر کیا۔ یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے روس کے استراخان علاقے سے فائر کیا گیا تھا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنگ نے مزید بین الاقوامی جہت اختیار کر لی ہے جب کہ شمالی کوریا کے فوجی میدان جنگ میں روس کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.