National

دہلی میں سردی بڑھنے سے فضائی آلودگی میں اضافہ، بارش کے بعد راحت ملنے کی توقع

142views

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں صبح اور شام کے علاوہ دن کے وقت بھی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ سردی بڑھنے کے باعث لوگوں نے پنکھے بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی بھی شدت اختیار کر رہی ہے۔ آج (21 اکتوبر) صبح دہلی میں دھند اور آلودگی کا مرکب دیکھا گیا، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اکتوبر کو دہلی میں بارش ہو سکتی ہے، جس کے بعد آلودگی سے راحت کی امید ہے۔

دہلی میں ہفتہ کی صبح 8 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 217 ​​تھا، جو کہ خراب زمرے میں آتا ہے۔ آج کے موسم کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں دن بھر موسم صاف رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کل 22 اکتوبر کو دہلی میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسکائی میٹ کے مطابق ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے۔ یہ پچھلی ویسٹرن ڈسٹربنس کی طرح زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے 22 اور 23 تاریخ کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔ یہ 18 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ فی الحال، درجہ حرارت میں اس طرح کے اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.