Jharkhand

دو سال بعد ایل آئی جی کالونی کے لوگوں کیلئے راستہ کھلولاگیا

59views

ایس ٹی پی کی تعمیر کی وجہ سے سڑک بند کر دی گئی تھی

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور، 20 نومبر:۔ آدتیہ پور نیو ہاؤسنگ کالونی کے 7 ایل ایف علاقے کو ایل آئی جی کالونی سے جوڑنے والی سڑک گزشتہ دو سالوں سے بند تھی جسے آج میونسپل کارپوریشن نے جے سی بی کی مدد سے عام لوگوں کے لیے کھول دیا ہے۔ یہ سڑک گزشتہ دو سال سے یہاں ایس ٹی پی پلانٹ کی تعمیر کی وجہ سے بند تھی۔ اس سلسلے میں سابق کونسلر نیتو شرما نے کئی بار میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر سے بند سڑک کو کھولنے کی درخواست کی تھی۔ حال ہی میں عوامی نمائندہ میٹنگ میں بھی نیتو شرما نے ڈپٹی میونسپل کمشنر پارول سنگھ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ آج اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے جی سی بی کی مدد سے بلاک شدہ سڑک کی مرمت کی ہے۔ جس سے دونوں کالونیوں کے تقریباً 5 ہزار مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وارڈ 17 میں آج بھی کئی سڑکیں اور نالیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جو کہ نئی واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج سکیم کی وجہ سے خراب ہو گئی تھیں۔ بارش کے موسم میں یہ سڑکیں کیچڑ بن جاتی ہیں جس سے لوگوں کا سڑک پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایم پی ٹاور مین روڈ سے کالونی تک سڑک کی حالت آج بھی ابتر ہے۔ جبکہ اس روٹ پر 3 نرسنگ ہوم ہیں جہاں دن بھر مریض آتے جاتے رہتے ہیں۔ جب سے میونسپل کارپوریشن بورڈ کو تحلیل کیا گیا ہے، کوئی ترقیاتی کام جیسے سڑکوں، نالیوں، پلوں وغیرہ کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری علاقہ کے لوگوں میں میونسپل کارپوریشن کے تئیں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.