آسنسول،20نومبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 میں واقع مسلم فنڈ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں سالانہ بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں مسلم فنڈ کے سیکرٹری الحاج طلحہ خان اور مینیجر مولانا نور عالم قاسمی نے بتایا کہ جمعیت العلماء کے فلاحی شعبہ کی جانب سے 1991 سے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو اس بار 30 واں سالانہ کیمپ میں پہنچا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ سالہائے گزشتہ کی طرح اس بار بھی موسم سرما کے موقع پر ناداروں کا بلا تفریق مذہب و ملت کے مفت بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کیا جاتا ہے ۔جس میں اس بار 350 سے زائد مرد و خواتین نے نام اندراج کرایا اور ان میں سے 180 مریضوں کو آپریشن کے لیے فٹ پایا گیا ۔ سلسلہ وار ان کا آپریشن آسنسول کے معروف آئی ہاسپٹل پنر درشٹی میں کیا جائے گا۔ مفت لینز بھی لگایا جائے گا اور تمام مریضوں کے آمد و رفت کی سہولت کے علاوہ ایک ایک کمبل بھی انہیں دیا جائے گا۔ مولانا نور عالم قاسمی نے دعویٰ کیا کہ اب تک تمام آپریشن نہایت ہی کامیاب رہا ہے اور ایک بھی مریض کی بینائی خراب نہیں ہوئی ہے انہوں نے اس کار خیر کے آغاز کے لیے حاجی عبداللہ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے ذریعے قائم کردہ اس فلاحی کام کو جمعیت کے اراکین ہنوز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
7
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا
اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول...
ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا
آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف...
ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے تنظیم واتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں
شہر کولکاتا میں امارت شرعیہ کی سالانہ مجلس شوری میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کا خطاب کولکاتہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء(راست) شہر...
وقف ترمیمی بل 2024کسی بھی حال میں منظور نہیں، حکومت اسے فوراً واپس لے: امیر شریعت
کلکتہ میں اجلاس شوری سے قبل امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ نے پریس کانفرنس کے ذریعہ بل کو مسترد کرنے کا...