غزہ، 20 نومبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے تقریباً 100 ٹرکوں کو لوٹا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے دو امدادی اداروں نے بتایا کہ 16 نومبر کو فلسطینیوں کے لیے خوراک لے جانے والے تقریباً 100 ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کے بعد پُرتشدد طریقے سے لوٹ لیا گیا۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے الاونروا کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے انکشاف کیا کہ امدادی قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیر معروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کر دی تھی، یہ قافلہ الاونروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جا رہا تھا۔لوئیس واٹریج کے مطابق قافلے کے 109 ٹرکوں میں سے 98 پر حملہ کیا گیا اور کچھ ٹرانسپورٹر اس واقعے میں زخمی ہوئے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔ یو این اداروں کے مطابق غزہ میں 13 ماہ کی جنگ کے دوران انسانی امداد کے نقصانات میں سے یہ سب سے بدترین واقعہ ہے، جہاں غذائی قلت مزید بڑھ گئی ہے۔دوسری طرف حماس کے ٹی وی چینل الاقصیٰ نے بتایا کہ حماس کی سیکیورٹی فورسز نے امدادی ٹرک لوٹنے والے ایک گینگ کے 20 سے زائد ارکان کو ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان نے لوٹ مار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بہت سے راستے اس وقت سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ناقابلِ رسائی ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ شمال میں واقع علاقوں تک امداد کی ترسیل ناممکن ہو گئی ہے۔
10
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی ترقی کا اوسط کورونا سے قبل کے مقام تک نہیں پہو نچا
جی- 20 کے رکن ممالک نے ٹرائیکا کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی ریو ڈی جنیرو، 20 نومبر (یو این...
وزیر اعظم مودی نےگیانا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی
بارباڈوس۔20؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گیانا میں ہندوستانی ڈائاسپورا ممبران -- جن...
اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ
جوابی حملے میں صہیونی فوجی مارا گیا بیروت، 20 نومبر (یو این آئی) اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بموں سے...
دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی
پوتن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دئیے ماسکو، 20 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن...