Jharkhand

وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر لگایا ’وسپر کمپین‘ چلانے کا الزم

14views

عوام سےان مہمات کے خلاف بھرپور جدوجہد کرانہیں ناکام بنانے کی اپیل

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 نومبر:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران باہر کے لوگوں کو لاکر سرگوشی مہم ( Whispering campaign) چلانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی یوپی، بہار، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ سے باہر کے لوگوں کو لاکر ریاست میں انتخابی مہم چلا رہی ہے۔انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے جے ایم ایم لیڈر نے کہا کہ بی جے پی اپنی سرگوشی مہم کے لیے یوپی، بہار، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ کے لوگوں کو استعمال کررہی ہے۔ یہ باہر کے لوگ الیکشن پر بحث کر رہے ہیں اور ہمارے ووٹروں میں جھوٹ پھیلا کر خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی مہمات کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں اور ان کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر ہر اسمبلی حلقہ میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ جے ایم ایم نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔جمتاڑا اسمبلی حلقہ میں اتوار کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے کہا کہ بی جے پی صرف ذات اور مذہب کے نام پر مذہبی جنون پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔ ہم نے اپنی اسکیموں کا فائدہ ہر ذات اور ہر طبقے کو پہنچایا۔ کبھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا اور نہ کبھی امتیازی سلوک کریں گے۔ ہماری ریاست میں ہر زمرے کی خواتین کو میان یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.