Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandانڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتانا ہے اور سلی میں ترقی کی...

انڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتانا ہے اور سلی میں ترقی کی گنگا کو بہانا ہے:یشسوینی سہائے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ سلی، 17نومبر: سلی اسمبلی حلقہ کے تحت راہے اور سوناہاتو میں کانگریس لیڈر یشسوینی سہائے نے سلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار امیت مہتو کے حق میں عوامی جلسہ اور پد یاترا کرکے ووٹروں سے حمایت مانگی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سہائے نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتانا ہے اور جھارکھنڈ کو خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے پدیاترا پر نکل کر ووٹروں سے انڈیا اتحاد کے امیدوار امیت مہتو کو جتانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر امیت مہتو، راج کشور منڈا، نشی کانت گنجھو، اجے ساہو، سندری ترکی، بادل مہتو، پردیپ گوسوامی، دیویندر مہتو، وکٹوریہ دیوی، سویتا دیوی، شیلیندر مہتو، کرشنا اہیر، راجیشور سنگھ، دنیش پاتر، مومن منظور، منیرام مہتو سمیت کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات