Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalداعش نے پاکستان میں مقامی سیاسی رہنما کے قتل کی ذمہ داری...

داعش نے پاکستان میں مقامی سیاسی رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

اسلام آباد 16 نومبر (ایجنسی) داعش کے مقامی گروپ سے تعلق رکھنے والے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما کو باجوڑ میں قتل کر دیا۔ایک سینیئر پولیس اہلکار وقار رفیق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ “جماعت اسلامی کے رہنما صوفی حمید کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے دو نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔”داعش خراسان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر بیان جاری کیا کہ “اس کے اہلکاروں نے مرتد سیاسی جماعت کے عہدیدار کو گولی مار دی۔”داعش خراسان نے حالیہ عرصے میں سیاسی جماعتوں پر حملوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس میں گزشتہ سال باجوڑ میں ایک ریلی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 23 بچوں سمیت کم از کم 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات