National

جھانسی میڈیکل کالج میں لگی آگ، 10نو زائیدہ بچے ہلاک

15views

جھانسی حادثہ:پانچ بچوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو سونپیں گئیں

جھانسی، 16 نومبر (یو این آئی) اتر پردیش کے جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی۔این آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی رات آگ لگتے ہی موقع پر افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود عملہ اور لوگ جن بچوں کو لے کر نکل سکتے تھے لے کر باہر نکلے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ، ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ حالات اتنے سنگین تھے کہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا گیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اویناش کمار نے کہا کہ میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں موجود عملے نے بادی النظر میں بتایا کہ اس وارڈ کے دو حصے ہیں، زیادہ نازک بچوں کو رکھنے کے لیے اندرونی یونٹ اور کم نازک بچوں کے لیے بیرونی یونٹ۔ آگ رات 10.30 بجے لگی، ممکنہ طور پر یونٹ کے اندر سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔ بیرونی یونٹ کے تقریباً تمام بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اندرونی یونٹ سے بھی کئی بچوں کو بچا لیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دس بچوں کی موت ہوگئی۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ کمشنر اور ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کے لئے پرارتھنا کی ہے اور افسران کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام انجام دینے کا حکم دیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع جھانسی واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں لگی آگ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوئے 10 لڑکوں میں سے پانچ کے پوسٹ مارٹم(پی ایم) ہفتہ کی دوپہر تک کئے گئے اور پوسٹ مرٹم کے بعد ان لاشوں کو ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا۔اسپتال ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ڈاکٹروں کو پینل سبھی مہلوکین بچوں کا پوسٹ مارٹم کررہا ہے۔ جمعہ کی دیر رات میڈیکل کالج اسپتال کے این آئی سی یو وارڈ میں لگی آگ میں بچوں کی موت ہوگئی تھی۔پوسٹ مارٹم ہاوس پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی پوسٹ مارٹم ہاوس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ متوفی بچوں کے پوسٹ مارٹم کا کام چل رہا تھا۔ دو بچوں کے پوسٹ مارٹم کئے جارہے تھے۔انتظامیہ کے مطابق تین بچے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پہچان کرنے کے لئے ان کی لاشوں کا ڈی این اے کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔اس درمیان میڈیکل کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی کئے گئے بچوں کے والدین باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ا ور مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں ان کے بچوں سے ملایا جائے۔ اسپتال انتظامیہ سیکورٹی کے پیش نظر اندر نہیں جانے دیا تھا لیکن بعد میں انہیں اندر آنےکی اجازت دے دی گئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.