Bihar

برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا

44views

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے استقبال کے لیے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، لکشمی کانت واجپائی، ناگیندر ناتھ ترپاٹھی اور نوادہ کے رکن پارلیمنٹ اور دمکا جمتارا کلسٹر انچارج وویک ٹھاکر ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ اس کے بعد وزیر اعظم بہار کے جموئی کے لیے روانہ ہو گئے۔ جموئی میں وزیر اعظم کا استقبال قبائلی خواتین نے لوک رقص کے ساتھ کیا اور وزیر اعظم ان کے قریب گئے اور ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بھگوان برسا منڈا کو ’نمن‘ کیا۔ اس دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا، سمراٹ چودھری سمیت کئی لیڈر اور وزراء موجود تھے۔
اتکرش ابھیان کا آغاز
برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر پی ایم مودی نے جموئی کی سرزمین سے ابا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم کے ذریعے 18 محکموں نے قبائلی عوام کی ترقی کے لیے 8500 کروڑ روپے کی اسکیمیں شروع کیں اور برسا کے اعزاز میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔برسا منڈا کے وارثین کی عزت افزائی کی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے برسا منڈا وارثین کو شال اوڑھا کر اور چاندی کے سکے پر مشتمل ایک یادگاری تحفہ دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے آکر زور زور سے تالیاں بجائیں۔
سکے کی قیمت 6000 روپے
اس سکے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں 100 فیصد چاندی استعمال کی گئی ہے۔ یہ 40 گرام کا ہوگا۔ اس یادگاری سکے پر برسا منڈا کی تصویر اور 150 کا نمبر ہوگا۔ جو برسا منڈا کے یوم پیدائش کی علامت ہے۔ تاہم، یہ سکہ بازار میں چلانے کیلئے نہیں ہے۔ بلکہ جمع کرنے والوں کے لیے رکھا گیا ہے۔ حکومت ہند نے اس سکے کی قیمت تقریباً 6000 روپے مقرر کی ہے۔ سکے کے ایک طرف اشوک ستون کا شیر کندہ ہوگا جبکہ دوسری جانب بھگوان برسا منڈا کی تصویر کندہ ہوگی۔ اس موقع پر بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں خراج عقیدت کے طور پر یہ یادگاری سکہ جاری کیا جا رہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.