جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے
نئی دہلی 15 نومبر (پی آئی بی)وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جسے جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا جی نے مادر وطن کی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔X پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا،”بھگوان برسا منڈا جی نے مادر وطن کی آن بان اور شان کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا۔ ان کے یوم پیدائش ’جنجاتیہ دیوس‘ کے مبارک موقع پر میں انھیں خراج پیش کرتا ہوں۔“وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ریاست ترقی کی راہ پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے۔X پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا،”جھارکھنڈ کے ہمارے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر بہت بہت مبارکباد۔ قبائلی سماج کی جدوجہد اور قربانیوں سے سیراب اس سرزمین نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال یہ ریاست ترقی کی راہ پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے۔“