National

منی لانڈرنگ کے معاملات اب ڈرامہ بن چکے ہیں: اے اے پی

16views

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ منی لانڈرنگ کے معاملات اب ایک ڈرامہ بن گئے ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا محض ایک ہتھیار ہے جس کا استعمال کیا جا رہا ہے مرکزی حکومت اسے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف استعمال کر رہی ہے سینئر اے اے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے مسٹرامانت اللہ خان کو آج عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد کہاکہ “منی لانڈرنگ کے معاملات ایک ڈرامہ اور بی جے پی کا ہتھیار بن گئے ہیں۔ جس کو پھنسانا ہے یا جیل میں ڈالنا ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس پر پی ایم ایل اے لگا کر اسے جیل میں ڈال دینا چاہیے، کیونکہ اسے جلد ضمانت نہیں ملے گی۔ ہماری لڑائی کی وجہ سے ایک بات یہ ہوئی کہ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین کی ضمانت کے بعد ملک میں ایک ایسا راستہ بنا دیا گیا کہ اب کسی بھی شخص کو جھوٹے مقدمے میں زیادہ دیر تک زبردستی جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر خان کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ انہیں پہلے ہی نچلی عدالت سے ضمانت مل چکی تھی لیکن اس کے باوجود سال 2016 کے ایک کیس میں انہیں جھوٹا مقدمہ بنا کر جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ “اگر عام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی آنکھ کا اتنا بڑا کانٹا بن گئی ہے، تو وہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو چوراہے پر کھڑا کرے اور انہیں گولی مار دے، لیکن ملک کا وقت اور پیسہ ضائع نہ کرے۔ وزیراعظم نے ان تفتیشی اداروں کو ڈرامہ بنا دیا ہے۔ لوگ ان پر ہنستے ہیں۔” مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب جب بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کہیں جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ بندر آگئے ہیں۔ وہ گھر میں آتے ہیں، ادھر ادھر کودتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ ای ڈی ایک کامیڈی سرکس گینگ بن گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.