International

ایردوان سی او پی 29 کانفرنس میں شرکت کے لیے باکو پہنچے

88views

باکو، 12 نومبر (یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سی او پی 29 کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ یہ اطلاع آرآئی اے نووستی کے نمائندے نے دی۔ ایردوان پیر کو دیر رات باکو پہنچے، نامہ نگار نے بتایا کہ ترک رہنما کے ساتھ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور باکو میں ترکی کے سفیر زاہد باغچی سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔توقع ہے کہ صدر منگل کو کئی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے اور رہنماؤں کی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سی او پی 29 آذربائیجان میں 11 سے 22 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، یورپی کونسل کے سبکدوش ہونے والے صدر چارلس مشیل اور روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن سمیت تقریباً 80 سربراہان مملکت اور حکومت سربراہان اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.