Sunday, December 7, 2025
ہومInternationalاسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف: وزیر خارجہ

اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف: وزیر خارجہ

حیفہ، 12 نومبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعارنے پیر کو کہا کہ وہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہیں کیونکہ اس پر حماس تحریک کی حکومت ہوگی۔جب گیدون سعارسے اس معاملے پر اپنی رائے بتانے کیلئے کہا گیا تو انھوں نے صحافیوں کو بتایا’’یک لفظ میں، نہیں۔‘‘ اسرائیل کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ جب اسرائیل نے 1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت غزہ پٹی سے اپنی فوجیں واپس بلائیں تو ملک میں سلامتی کی صورتحال فوری طور پر خراب ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر اب ایک فلسطینی ریاست بنتی ہے، تو وہاں حماس کی تحریک برتری حاصل کرے گی، جیسا کہ اس نے غزہ پٹی میں ہوا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب حماس کی ریاست کا قیام ہوگا۔ ہم نے دیکھا کہ غزہ پٹی سے نکلنے کے بعد حماس کو غزہ پر قبضہ کرنے میں صرف ایک سال لگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہودیہ اور سامریہ میں ایسا ہو۔ لہذا مجھے نہیں لگتا کہ یہ صورتحال حقیقت پسندانہ ہے۔‘‘واضح رہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی تحریک حماس کی جانب سے اپنی سرزمین پر حملے کے جواب میں مسلسل فوجی کارروائیاں کر رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات