نیو یارک12 نومبر (ایجنسی)امریکی وزارت خارجہ ولودی میری زیلنسکی سے چھٹکارا پانے کے لیے یوکرین میں انتخابات کے اجرا کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بات روسی خارجہ انٹیلی جنس کے پریس آفس نے روسی خبر رساں ایجنسی “ٹاس” کو بتائی۔پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “خارجہ انٹیلی جنس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ضرورت پڑنے پر یوکرین میں موجودہ قیادت تبدیل کرنے کے راستوں پر غور کر رہی ہے”۔ بیان کے مطابق واشنگٹن آئندہ برس یوکرین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے اجرا پر غور کر رہا ہے۔ یہ ولودی میر زیلنسکی سے جو تمام حدیں پار کر چکے ہی ں، چھٹکارا پانے کا ایک “قانونی” راستہ شمار کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل ایک با خبر ذریعے نے اتوار کے روز “روئٹرز” نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے بات چیت میں انھیں نصیحت کی کہ وہ یوکرین جنگ کو طول نہ دیں۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن ٹرمپ پر زور دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ وہ کئیف کو تنہا نہ چھوڑیں۔اسی ذریعے کے مطابق ٹرمپ نے بدھ کے روز یوکرین کے صدر ولودی میر زیلسنکی سے گفتگو کی تھی۔ گفتگو میں ٹرمپ نے کئیف حکومت کے لیے امریکا کی عسکری اور مالی سپورٹ پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ تیزی کے ساتھ جنگ کو ختم کر دیں گے۔یوکرین کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسے ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیشگی نوٹفکیشن نہیں ملا اور وہ اس کی تائید یا اس پر اعتراض نہیں کر سکتی۔دوسری جانب ٹرمپ کے دفتر میں رابطہ ڈائریکٹر اسٹیفن چیونگ سے جب ٹرمپ اور پوتین کے بیچ ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ “ہم صدر ٹرمپ کے دیگر عالمی قائدین کے ساتھ نجی ٹیلیفونک رابطوں پر تبصرہ نہیں کر تے ہیں”۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹیلیفون کال کے بارے میں سب سے پہلے امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے بات کی تھی۔اس سے قبل کرملن ہاؤس کے ترجمان دمتری بیسکو ف نے سرکاری میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ “اشارے مثبت ہیں، ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وی اس (یوکرین میں تنازع) کو سمجھوتوں کے ذریعے دیکھ رہے ہیں اور ایسا معاہدہ طے کرا سکتے ہیں جس کا نتیجہ امن کی صورت میں سامنے آئے”۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
شامی حکومت کو ابھی سے کرفیو نافذ کرنا پڑ گیا
14 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک دمشق، 26 دسمبر (یو این آئی) شام کی عبوری انتظامیہ نے بدھ کے...
موزمبیق کی جیل میں ہنگامہ، 33 افراد ہلاک، 1500 قیدی فرار
ماپوتو ، 26 دسمبر (یو این آئی) افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کی جیل میں اچانک ہنگامے پھوٹ پڑے،...
سفید گردن والاعقاب ڈھائی سو سال بعد باضابطہ طور پر امریکہ کا قومی پرندہ بن گیا
واشنگٹن، 26 دسمبر (یو این آئی) سفید گردن والے عقاب کو 250 سال بعد باضابطہ طور پر امریکی قومی پرندہ...
ایرانی حکومت کا بدل رہا موقف، حجاب کے نئے قانون پر پابندی
واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی گئی تہران، 25 دسمبر (ایجنسی): ایران، جو اپنے سخت انٹرنیٹ...