63
ہو ڑہ 11 نومبر (راست)مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر ہوڑہ ضع کے گھسڑی میں ترنمول کانگریس ہوڑہ ڈسٹرکٹ ( صدر) کے جنرل سکریٹری ریاض احمد کی قیادت میں یہاںایک شاندار خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میںلوگوں نے حصہ لیا۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں دو سو زائد لوگوں نے اپنا خون کا عطیہ دیا۔خون کا عطیہ دینے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔ یہاں ریاض احمد ہر سال اس طرح سے بلڈ دونیشن کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آرکسٹرا بھی تھا۔ لوگ اس سے کافی محظوظ ہوئے۔واضح رہے کہ ریاض احمد ہوڑہ کارپوریشن میں ٹریڈ لائسنس محکمہ کے ہیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی نے انہیں ایجوکیشن کی بھی ذمہ داری دی ہے۔