National

جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی دراندازی کا معاملہ

25views

تحقیقات کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

نئی دہلی، 08 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی دراندازی کی تحقیقات سے متعلق جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ہائی کورٹ کے عرضی گزار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جھارکھنڈ حکومت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سدھانشو دھولیا کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اگلی سماعت 3 دسمبر کو کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل 4 نومبر کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ریاستی حکومت کو قانون کے تحت آزاد اختیارات حاصل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس امان اللہ نے کہا تھا کہ یہ سنگین معاملہ ہے۔ جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ بنگلہ دیشی دراندازی کے حوالے سے ہر روز تقریریں کی جا رہی ہیں۔ کم از کم اعداد و شمار بتائے جائیں۔ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.