جمشید پور ۶؍ نومبر( راست)جگسلائی اسمبلی حلقہ سے گٹھ بندھن کے جے ایم ایم امیدوار منگل کالندی نے پٹمدا کے کاٹن بازار میں مغربی بنگال کے وزیر شری کانت مہتو سمیت سیکڑوں کارکنوں کے ساتھ پیدل مارچ کرتے ہوئے جل ، جنگل اور زمین کے تحفظ کے لئے جے ایم ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس کے بعد امیدوار منگل کالندی نے سرحدی ، دیہی علاقہ میں واقع کاشمار، بلکوچیا اور اڑیہ پنچایت کے مختلف گائوں میں عوامی رابطہ مہم چلایا ۔ امیدوار منگل کالندی نے کہا کہ بھاجپا کی نظر ہمیشہ ریاست کی معدنیات کو لوٹنے میں رہا ہے ۔ جل ، جنگل اور زمین کے تحفظ کے لئے ریاست میں جے ایم ایم کی سرکار کا رہنا ضروری ہے ۔ وزیر شری کانت مہتو نے کہا وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر بھاجپا نے منصوبہ بند سازش کے تحت جھوٹے معاملے میں جیل بھیجنے کا کام کیا ہے ۔ یہ انتخاب عزت ، وقار اور افتخار کی لڑائی ہے ۔ انہوں نے بھاری ووٹوں سے گٹھ بندھن امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس سے قبل کاٹن بازار میں انتخابی دفتر کا افتتاح وزیر شری کانت مہتو کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس دوران ضلع پریشد کھو کن چندر مہتو ، ایم مہتو بنگلاکنکر مشرا ، چندر شیکھر ٹوڈو ، مانسا رام مہتو ، کالی پدو مہتو ، اشونی مہتو ، دیال مہتو ، رفیق انصاری ، منٹو مہتو سمیت سیکڑوں کار کنان موجود تھے ۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیمنت حکومت پٹرول ،ڈیزل پر سیس ٹیکس نہیں بڑھائے گی
وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ٹیکس میں اضافے کے امکانات کو مسترد کر دیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 26...
میّاں سمّان اسکیم کو لیکر اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے: دپیکا پانڈے
جدید بھارت نیو زسروسگریڈیہہ، 26 دسمبر:۔ ریاستی دیہی ترقی کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کا...
فوج کے افسران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 26 دسمبر:۔ آرمی افسران نے جمعرات کو وزیر اعلی کے رہائشی دفتر میں سی ایم...
ایس پی نے پولیس چوکی کا معائنہ کیا
جوانوں کے حوصلہ افضائی کی جدید بھارت نیوز سروسلاتیہار، 26 دسمبر:۔ ضلع کے حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے...