Jharkhand

چترا ڈی ایس پی نے پرامن اور محفوظ ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے فلیگ مارچ نکالا

50views

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 6نومبر: ٹنڈوا بلاک علاقہ میں ہونے والے13 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے حوالے سے بدھ کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر پربھات رنجن بروار اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے سینئرکمانڈنٹ سندیپ کمار کی مشترکہ قیادت میں ٹنڈوا بلاک علاقے کے بڈگاؤں، بانپور کڑلوگا، سراڈھو، کوید، برکٹے اور سوپارم سمیت کئی گاؤں میں فلیگ مارچ نکالاگیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس دوران پولیس ٹیم کوید گاؤں میں واقع بیرہور ٹولہ پہنچی۔ جہاں سب ڈویژنل پولیس آفیسر کی طرف سے بیرہور خاندانوں کو ووٹ ڈالنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب اپنے پولنگ اسٹیشن جائیں اور بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ اس موقع پر برہور خاندان کے چھوٹے بچوں کو ڈی ایس پی اور سی آئی ایس ایف کے سینئرکمانڈنٹ نے چاکلیٹ اور بسکٹ دیئے۔اس مہم میں سب ڈویژنل پولیس افسر پربھات رنجن بروار، سی آئی ایس ایف کے سینئرکمانڈنٹ سندیپ کمار، اسسٹنٹ کمانڈنٹ اکشے نائر، ٹنڈوا پولیس اسٹیشن کے انچارج کم انسپکٹر انیل اورائوں، سراڈھو پولیس کے وکٹ انچارج مدن سنگھ کے ساتھ ٹنڈوا پولیس اسٹیشن اور سی آئی ایس ایف کے مسلح دستے بھی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.