جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ 05 نومبر : انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین سابق ایم پی نے گزشتہ 3نومبر 2024کو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو جی (بہار کے 20ویں وزیر اعلی اور 30ویں مرکزی وزیر ریلوے) سے ان کی رہائش گاہ ، پٹنہ ، بہار میں آئی یو ایم ایل کے قومی سکریٹری خرم انیس عمر اور بہار کے ریاستی صدر ایس نعیم اختر کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے ریاستی صدر سید اشرف حسین ، بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری منور عالم، مسلم یوتھ لیگ کے قومی نائب صدر سجاد اختر، ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری ایس ۔ ایچ ۔ محمد ارشد، ایم ایس علوی نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی جنرل کنوینر پرواسی لیگ بھی موجود رہے۔



