مدھوپور ، ۴؍نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گنگا نارائن سنگھ نے پیر کو جن آشیرواد یاترا کے دوران بوڑھے منڈل کے چھوٹا نارائن پور، بڑا نارائن پور، بھلپہری، بیلاٹانڑ،جریاڈیہ، چپری، لال پور، سلیا، بیلکک راہا، برمسیا، سلطان پور، جوڑامو، رگھو ناتھ پور، منیک پور، دبراج پور، تتلوہاوغیرہ کا دورہ کیا۔ گنگا نارائن سنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مدھوپور اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی قیادت کے لیے ہے۔ ایک امیدوار کی حیثیت سے آپ سب کو ایک موقع دیا گیا، اس موقع کو ضائع نہ کریں اور جھارکھنڈ سے غیر موثر حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شری سنگھ نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کے بجائے ہیمنت حکومت نے ان تمام کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ہیمنت سرکار نے اپنا دور صرف لوٹ مار اور اپنی تجوریاں بھرنے میں گزارا۔ مسلمانوں کی خوشنودی کے نام پر اس حکومت نے ان لوگوں کو تعاون اور مدد دی ہے جو ہندو آبادی کو ہراساں کر رہے ہیں ۔یہ فیصلہ عوام پر منحصر ہے کہ آپ کو ایسی حکومت چاہیے جو ریاست میں امن و امان برقرار رکھے یا ایسی حکومت جو فسادیوں کو تحفظ فراہم کرے۔عوام کو یقین دلاتے ہوئے گنگا نارائن سنگھ نے کہا کہ اگر آپ مجھے اپنا نمائندہ منتخب کر کے جھارکھنڈ اسمبلی میں بھیجیں تو میں آپ سب کو مایوس نہیں کروں گا ۔بوڑھے منڈل کے صدر منوہر چودھری، سبھاش، پپو یادو، پنکج بھدوریا، جئے پرکاش سنگھ، راجندرپانڈے ،جھگرو سنگھ ،ارجن سنگھ ،وکاس یادو، سیتارام یادو، کرن منڈل، چندن، چودھری سنگھ راکیش منڈل وغیرہ ان کے ساتھ رہے۔
24
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب :گنتی کی تیاریاں مکمل؛ نتیجہ آج
تمام سیٹوں کے انتخابی نتائج شام 5 بجے تک آجائیں گے: کے روی کمار جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 نومبر:۔...
فتح جلوس کے حوالے سے پولیس الرٹ
دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 22 نومبر:۔ جھارکھنڈ اسمبلی کے نتائج 23 نومبر کو آنے...
انتخابی فنڈ پر بی جے پی لیڈر کمل بھگت اور پنچو سنگھ دست و گریباں
جھگڑے میں تین افراد زخمی پاکوڑ 22 نومبر: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد پاکور اسمبلی حلقہ کے برہاروا...
دفعہ 163 کے تحت انتخابی رزلٹ آنے تک امتناعی حکم نافذ
کائونٹنگ سینٹرعلاقے میں5یا زیادہ افراد جمع نہیں ہوں گے، مہلک ہتھیار اور آتشیں اسلحہ پر پابندی۔لاؤڈ اسپیکرپر پابندی ہوں گی دیوگھر 22 نومبر:...