Jharkhand

ہٹیا اسمبلی حلقہ کے تحت ڈورنڈا سیتارام اسکول میں انتخابی میٹنگ کا اہتمام

69views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2نومبر: ہٹیا اسمبلی حلقہ کے تحت ڈورنڈا سیتارام اسکول میں انتخابی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش کی ہدایت پر رانچی میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر حسین خان، سلیم خان، ایشور آنند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر غلام سرور، محمد صفا سمیت سینکڑوں کانگریس قائدین، کارکنان اور عام عوام موجود تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات-2024 میں انڈیا الائنس کے امیدوار بھاری ووٹوں سے جیت رہے ہیں اور ایک بار پھر جھارکھنڈ میں گرینڈ الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ کانگریس، جے ایم ایم، آر جے ڈی، سی پی آئی (ایم ایل) کے قائدین اور کارکنان اسمبلی حلقہ میں انتخابی کاموں میں پورے دل و جان سے لگے ہوئے ہیں۔ لیڈروں نے کہا کہ گرینڈ الائنس حکومت نے پانچ سال تک ہر طبقے، برادری اور ذات کے لیے کام کیا، کئی فلاحی کاموں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ میّا سمان یوجنا، مفت بجلی، کسانوں کے قرضوں کی معافی، ابو اآواس، اسکالرشپ، بڑھاپا پنشن، بیوہ پنشن، جیسے مفت راشن وغیرہ کی وجہ سے مکمل اعتماد ہے کہ عوام ایک بار پھر گرینڈ الائنس کے امیدوار کو آشیرواد دے کر کامیاب کرائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.