Saturday, December 6, 2025
ہومNationalشمالی ریلوے مسافروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تہواروں کے موسم...

شمالی ریلوے مسافروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تہواروں کے موسم کے دوران چونتیس پوجا اسپیشل ٹرین چلائے گی

شمالی ریلوے مسافروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تہواروں کے موسم کے دوران 34 پوجا اسپیشل ٹرین چلائے گی۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے جنرل منیجر شوبھان چودھری نے کہا کہ یہ خصوصی ٹرین زیادہ تر ملک کے شمالی حصوں کے لیے چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے پریشانیوں سے پاک سفر کو یقینی بنانے کے لیے اِن ٹرینوں میں زیادہ ڈبّے لگائے جائیں گے۔ جناب چودھری نے کہا کہ تہواروں کے موسم کے دوران قومی راجدھانی میں ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، جن میں خصوصی ڈیسک اور بھیڑ کو منظم کرنے کا نظام شامل ہیں۔ 

جناب چودھری نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ریلوے کی جانب سے اوتھارائز کیے گئے ٹکٹ کاﺅنٹر اور IRCTC ویب سائٹ سے ہی ٹکٹ بُک کرائیں تاکہ ریلوے ٹکٹ کی کالا بازاری کو روکا جا سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات