پولیس کا چھاپہ، بلڈر سمیت دو گرفتار، رقم برآمد
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 اکتوبر:۔ کوتوالی تھانہ علاقہ کے کچہری چوک پر واقع ہوٹل عرش میں جوا کھیلا جا رہا تھا۔ اس خبر پر ایس ایس پی چندن کمار سنہا کی ہدایت پر کوتوالی کے ڈی ایس پی پرکاش سوئے کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سنیچر کی رات دیر گئے ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پولس نے ایک بلڈر رمیش شرما اور ایک جواری منوج پنڈت کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ موقع سے تاش، شراب اور 1.70 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جوا کھیلنے والوں نے ہوٹل عرش کی تیسری منزل پر کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیا تھا۔ اس کے بعد جوا چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں کوتوالی کے ڈی ایس پی پرکاش کو اس کی اطلاع ملی اور وہ چھاپہ مارنے کے لیے موقع پر پہنچے، تاہم پولیس کو دیکھتے ہی کچھ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594507