International

ایران پر اسرا ئیل کا فضا ئی حملہ: کشیدگی میں اضافہ

210views

ایران، شام اور عراق نے نے اپنی فضائی حدود بند کر دی

تل ابیب26 اکتوبر (ایجنسی)اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ہفتے کے روز ایران میں کئی فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ ساتھ ہی تہران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے کشیدگی بڑھانے کی غلطی کی تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران، شام اور عراق نے اپنی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اوپن سورس فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightRadar24 کے مطابق ان تینوں ممالک کے اوپر کوئی طیارہ پرواز نہیں کر رہا ہے۔ تاہم اب ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ حملوں کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ عراق نے کہا کہ حملوں کے بعد اس نے شہری ہوا بازی کے تحفظ کے پیش نظر فضائی حدود پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔IDF کے مطابق، یہ حملے ہفتے کی صبح اسرائیلی فضائیہ (IAF) کے تعاون سے تین مرحلوں میں کیے گئے۔ یہ کارروائی یکم اکتوبر کو تہران کے بیلسٹک میزائل حملے کا جواب ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ “آئی ڈی ایف نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے۔ اگر ایرانی حکومت نے دوبارہ کشیدگی بڑھانے کی غلطی کی تو ہم جواب دیں گے۔” یہ بھی کہا کہ آئی اے ایف کے طیارے آپریشن سے بحفاظت واپس آ گئے ہیں۔یو این آئی کی اطلاع کے مطابق ہفتے کی شب ایران کے علاقوں پر اسرائیلی حملے کے پیش نظر ایران میں پروازوں کو “اگلے نوٹس” تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کی رات کہا کہ اس نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سی بی ایس نیوز نے ایک اہلکارکے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ صرف فوجی اہداف تک محدود تھا اور جوہری یا تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔فارس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں متعدد فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ اسی دوران نیم سرکاری تسنیم خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ ایرانی دارالحکومت کے مغرب اور جنوب مغرب میں واقع ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC، مسلح افواج کے ایلیٹ یونٹ) کے فوجی مراکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سویرے تقریباً 4:25 بجے، تہران کے وسطی علاقے میں، روسی سفارت خانے کے علاقے میں، زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا باقاعدہ آغاز کردیا، متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے، ایران کے سرکاری ذرائع نے بھی تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دمشق کے وسطی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے۔تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات اور متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ تہران فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے حملے سے قبل وائٹ ہاؤس کو آگاہ کردیا تھا، اسرائیل کے مطابق یہ کارروائی ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو ایرانی ایٹمی تنصیبات اور تیل کے ذخائر کو نشانہ نہ بنانے کا پابند کیا تھا، امریکہ نے اس کے بدلے اسرائیل کیلئے مزید امداد کا وعدہ بھی کیا۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اس کے بدلے اسرائیل کو جدید ہتھیار فراہم کرے گا، امریکہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یمنی حوثیوں کیخلاف کاروائیاں تیز کرے گا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملوں کے ردعمل میں ایران کے عسکری اہداف پر حملے کر رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک ایرانی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔الجزیرہ کے مطابق حملوں کی وسعت اور درست اہداف واضح نہیں ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کس قسم کے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز ایران میں فوجی اہداف پر درست حملے کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اور اس کے علاقائی اتحادی 7 اکتوبر سے اسرائیل پر بے رحمانہ حملے کر رہے ہیں، جن میں ایرانی سرزمین سے براہِ راست حملے بھی شامل ہیں۔ ہگاری نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر خود مختار ممالک کی طرح اسرائیل کو بھی اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ اینتونیو گوتریس کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس صورت میں تہران ’فیصلہ کن اور ہولناک جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.