Jammu and Kashmir

تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں: آئی جی بی ایس ایف کشمیر

30views

سری نگر، 26 اکتوبر (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انپسکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو کا کہنا ہے کہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں کشمیر میں تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ خطرے کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ آگے اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہمارا فوج کے ساتھ سیکورٹی گرڈ مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار یہاں ہمہامہ میں منعقد بی ایس ایف کے 629 نئے ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’آج ایس ٹی سی کشمیر کے لئے بڑے فخر کا دن ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی نے 629 نئے ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں حصہ لیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’ایل جی نے ہمارے نئے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں‘۔مسٹر یادو نے کہا کہ یہ نئے جوان مختلف فرنٹئرس پر جا کر اپنے فرائض انجام دیں گے۔کشمیر میں حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’سبھی سیکورٹی فورسز اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ خطرے کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ آگے اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں‘۔موسم سرما کے پیش نظر در اندزی کی کوششیں ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’در اندازی کی کوششیں ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا سیکورٹی گرڈ فوج کے ساتھ مل کر بہت مضبوط ہے اور در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا‘۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.