لیوس مرانڈی کو جاما سے امیدوار بنایا
جدید بھارت نیوز سروس:رانچی، 25 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے اسمبلی انتخاب کیلئے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی ہے۔ پانچویں فہرست میں پارٹی نے لیوس مرانڈی کو جاما سیٹ (ایس ٹی) کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ حالانکہ پہلے سے جو قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، اس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ اس سے قبل جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی تھی۔ چوتھی فہرست میں سرائی کیلا اور کھونٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ پارٹی نے گنیش مہالی کو سرائے کیلا سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کھونٹی سیٹ سے اسنیہہ لتا کنڈولنا کو ہٹا کر رام سوریہ منڈا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔







Users Today : 76
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2098
Users Last 30 days : 4013
Users This Month : 3999
Users This Year : 4013
Total Users : 4565556