Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مہتاب عالم نےرانچی سیٹ سے...

اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مہتاب عالم نےرانچی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25اکتوبر: اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بھی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت دکھائی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے جھارکھنڈ اسمبلی میں رانچی، لوہردگا، مہاگاما، جمشید پور ویسٹ، گڑھوا، چترا، پاکوڑ اور بڑکاگاؤں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، اے آئی ایم آئی ایم نے رانچی سیٹ سے مہتاب عالم کو ٹکٹ دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مہتاب عالم نے اپنے والدین سے دعا لیتے ہوئے اللہ کے حضورمیں اپنی جیت کے لیے دعامانگی۔ اور ایس ڈی او کے سامنے جا کر پرچہ نامزدگی داخل کیا، قبل ازیں صبح 10 بجے سینک مارکیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے سینکڑوں کارکنوں کا ایک ہجوم جلوس کی شکل میں مین روڈ شہید چوک سے ہوتا ہوا ایس ڈی او آفس پہنچا جہاں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مہتاب عالم نے ایس ڈی او اتکرش گپتا کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مہتاب عالم نے کہا کہ اس بار بی جے پی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔ رانچی اسمبلی سیٹ پر بھی مسلم ووٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور پچھلے کچھ انتخابات میں انڈیا اتحاد کے لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا، رانچی کے مسلمانوں نے اس بار اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ دینے کا ارادہ کرلیا ہے، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اے آئی ایم آئی ایم نے مہتاب عالم کو میدان میں اتارا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات