جدید بھارت نیوز سروس
مدھوپور،۲۴؍اکتوبر: جمعرات کو شہر کے کنڈوں بنگلہ روڈہی میں واقع مدر انٹرنیشنل اکیڈمی اسکول میں فینسی ڈریس مقابلے میں نرسری سےکے۔جی۔2 تک کے بچوں نے مختلف قسم کے ملبوسات زیب تن کرکے نمائش کی ۔مقابلے میں بچوں اور بچیوں نے ایئر ہوسٹس، شہزادی، بھگوان شری کرشنا، بھارت ماتا، پری، کچھوا، پانی، واٹس ایپ، سپاہی، پولیس، منجولکا پرانے زمانے کا انسان، جھانسی کی رانی اور ڈاکٹر کا روپ دھار کر پروگرام میں موجود سبھی ناظرین کو مسحور کیا۔مقابلہ کیلاش نرسری سے کے۔جی۔2 تک کے لڑکوں اور لڑکیوں نے مختلف طرح کے پروگرام پیش کیا۔ کامیاب ہونے والے بچوں کو منیجنگ ٹرسٹی سشما اگروال نے ٹرافیاں دے کر نوازا۔ درشتی گرگ نے پروگرام کی نظامت کی۔ اسکول کی منیجنگ ٹرسٹی سشما اگروال نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں اور ان کی ذہنی نشوونما میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر منوج کلبلیا، ٹیچرز شلپا کماری، ویشنوی کماری، علیشہ کماری شبنم پروین، منیشا کماری، راکھی کماری، نندنی کماری، صوفیہ پروین، ماریہ پروین کے علاوہ بچوں کے والدین موجود تھے۔
33
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیمنت حکومت پٹرول ،ڈیزل پر سیس ٹیکس نہیں بڑھائے گی
وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ٹیکس میں اضافے کے امکانات کو مسترد کر دیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 26...
میّاں سمّان اسکیم کو لیکر اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے: دپیکا پانڈے
جدید بھارت نیو زسروسگریڈیہہ، 26 دسمبر:۔ ریاستی دیہی ترقی کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کا...
فوج کے افسران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 26 دسمبر:۔ آرمی افسران نے جمعرات کو وزیر اعلی کے رہائشی دفتر میں سی ایم...
ایس پی نے پولیس چوکی کا معائنہ کیا
جوانوں کے حوصلہ افضائی کی جدید بھارت نیوز سروسلاتیہار، 26 دسمبر:۔ ضلع کے حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے...