پٹنہ ، 24 اکتوبر (راست): عالمی یوم انسداد پولیو کے موقع پر روٹری کلب کنکر باغ کے اراکین نے آج صبح پولیو کے تئیں بیداری ریلی نکالی۔ یہ ریلی کدم کنواں، سی ڈی اے بلڈنگ کے سامنے سے شروع ہو کر پٹنہ کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے مقامی روٹری بھون میں ختم ہوئی ۔ ریلی کا افتتاح روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3250 کے ڈسٹرکٹ گورنر روٹیرین وپن چاچن کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر کیا گیا ۔ اس سلسلے کی جانکاری ڈسٹرکٹ 3250 کے پولیو کمیٹی کے کو آرڈنیٹر روٹیرین ڈاکٹر شنکر ناتھ اور کار ریلی سمیتی کے کو آرڈنیٹر روٹیرین وپن کمار شریواستو نے دی ۔روٹری کلب کنکر باغ کے صدر روٹیرین راج کشور سنگھ نے بتایا کہ دو پڑوسی ممالک (پاکستان اور افغانستان) کو چھوڑ کرتقریباً پوری دنیامیں پولیوکے خاتمہ کا کام ختم ہو چکا ہے ۔ بھارت میں بھی روٹری نے دیگر سرکاری اداروں کی مدد سے پولیو انسداد پر اپنی فتح حاصل کر لی ہے مگر دو پڑوسی ممالک میں پچھلے کچھ سالوں میں پولیو انفیکشن کی تعداد میں اضافہ بھارت کی فکر بڑھا دی ہے ۔ 0 سے 5 برسوں کے بچوں کو پولیو کی دو بوند کی خوراک اور بچوں میں باضابطہ ٹیکہ کاری پر بیداری لانے پر روٹری کلب زور دیتا ہے ۔اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر راکیش پر ساد، سابق صدور میں روٹیرین سودھانشو پرکاش، روٹیرین ڈاکٹر دیپتی سہائے، ڈاکٹر مدھو پر کاش، روٹیرین ڈاکٹر راکیش کمار، روٹیرین روی شیکھر، روٹیرین شمبھو ناتھ سنگھ، روٹیرین اجیت کمار سنہا، روٹیرین نتیش مشرا، روٹیرین بلی رام شریواستو، روٹیرین نرنجن کمار، روٹیرین گووند کمار (سکریٹری) وغیرہ شامل تھے ۔
57
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پٹنہ میںبی پی ایس سی کے امیدواروں پر پولس لاٹھی چارج
N.S.U.I نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی پی ایس سی چیئرمین کے پتلے جلا کر زبردست احتجاج کیا پٹنہ...
اسلامیہ اردو ہائی اسکول +2 میںسالانہ تقریب
پھلواری شریف24 دسمبر: (راست)اسلامیہ اردو ہائی اسکول +2 کا سالانہ تقریب بڑے جوش و خروش اور دھوم دھام کے ساتھ...
نتیش بہار کی’ترقی‘ دیکھنے کے لیے یاترا پر نکلے
پٹنہ/بگہا 23 دسمبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج ریاست میں اب تک ہوئی ترقی اور...
’انگریز ستیاگرہ سے نہیں بلکہ ’’ہتھیار ‘‘ دیکھ کر بھاگے تھے‘
آزادی کے حوالے سے بہار کے گورنر آرلیکر نے دیا متنازعہ بیان پنجی، 21 دسمبر:۔ (ایجنسی) وبہ بہار کے گورنر...