وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ، 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے فوجیوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونے کا تمغہ جیتنے والے کسی فوجی کو 25 لاکھ ، چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو 15 لاکھ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
نئی دلی میں دفاعی فوجوں کے کھلاڑیوں کی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کھلاڑیوں کی کوششوں کی تعریف کی جن میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی طرف سے بہترین کارکردگی تو انجام دی لیکن کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکے۔
جناب سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اِن تمغوں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ملک کے نوجوانوں کو جذبہ حاصل ہوگا کہ وہ کھیلوں کے شعبے میں آگے آئیں۔ انہوں نے مسلح فوجی عملے کو سراہا کہ وہ ہمیشہ مختلف کھیل مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں میں شامل رہا ہے۔









Users Today : 209
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1577
Users Last 30 days : 2124
Users This Month : 2110
Users This Year : 2124
Total Users : 4563667