
49views
مدھوپور، ۲۲؍اکتوبر: بہوجن سماج پارٹی نے مدھوپور اسمبلی حلقہ سے ضیاء الحق عرف ٹارزن کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہاں مدھو پور میں بی ایس پی کارکنوں نے ضیاء الحق کو آئین دے کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضیاءالحق نے کہا کہ جے ایم ایم جھارکھنڈ کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 29 اکتوبر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ بی ایس پی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ پر پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا استقبال کیا اور مایاوتی زندہ باد ضیاء الحق زندہ باد کے نعرے لگائے۔
