جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 اکتوبر:۔ سوموار کی صبح پولیس میموریل ڈے کے موقع پر رانچی پولیس لائن میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس دوران رانچی سمیت جھارکھنڈ کے شہیدوں کو یاد کیا گیا جنہوں نے ملک کی اندرونی سلامتی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اس کے علاوہ، رانچی کے ایس ایس پی چندن سنہا اور دیگر افسران نے ان شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ اپنا غم بانٹنے کی کوشش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں ملک کے لیے شہید ہونا فخر کی بات ہے تاہم شہداء کے نقصان کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ اس یادگاری دن کے موقع پر ایس ایس پی نے شہداء کو سلامی بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہاٹ اسپرنگ میں چینی فوج کے حملے میں سی آر پی ایف افسر کرم سنگھ اپنے 20 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔ تب سے 21 اکتوبر کو پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ اس دوران گزشتہ ایک سال میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سٹی ایس پی راجکمار مہتا سمیت کئی پولس افسران موقع پر موجود تھے۔
اس سال 216 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
قابل ذکر ہے کہ اس سال ملک کی پیرا ملٹری فورس اور مختلف ریاستوں کی پولیس فورس کے کل 216 افسران اور جوانوں نے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اس میں جھارکھنڈ کے حوالدار چوہان ہیمبرم 12 اگست کو ایک قیدی کے حملے میں شہید ہو گئے تھے جب وہ ایک سزا یافتہ قیدی کی حفاظت کے لیے ڈیپوٹیشن پر تھے۔ دوسری طرف، کانسٹیبل سکندر سنگھ اور سکن رام 7 فروری کو چترا ضلع میں نکسلیوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کانسٹیبل رام دیو مہتو نے مجرموں کے ساتھ مقابلے میں اپنی جان قربان کردی تھی۔ جھارکھنڈ پولیس کے تمام افسران اور جوان ہمیشہ شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
73
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مرکز نے بجٹ میں جھارکھنڈ کے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا
جھارکھنڈ کو نظر انداز کر کے سرمایہ داروں کو فائدہ پہونچایا جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ جدید بھارت نیوز سروسدمکا،...
جھارکھنڈ کے سالانہ ریلوے بجٹ میں 16 گنا اضافہ
نئی پٹری بچھانے پر 56,694کروڑ روپے خرچ ہوں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) جھارکھنڈ میں ریلوے کے...
جھارکھنڈ میں بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کا کانگریس کا مطالبہ
بی جے پی اور سی پی آئی نے بھی حمایت کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ کانگریس اور بھارتیہ...
انوراگ گپتا جھارکھنڈ کے باقاعدہ ڈی جی پی بن گئے، نوٹیفکیشن جاری
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ جھارکھنڈ کیڈر کے 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر انوراگ گپتا کو انچارج...